SHAAN
Posts : 89 Join date : 2010-07-31
| Subject: منسوب تھے جو لوگ مری زندگی کے ساتھ Sat Jul 31, 2010 6:39 am | |
| منسوب تھے جو لوگ مری زندگی کے ساتھ
منسوب تھے جو لوگ مری زندگی کے ساتھ اکثر وہی ملے ہیں بڑی بے رخی کے ساتھ
یوں تو میں ہنس پڑا ہوں تمہارئے لئے مگر کتنے ستارے ٹوٹ پڑے اک ہنسی کے ساتھ
فرصت ملے تو اپنا گریباں بھی دیکھ لے اے دوست یوں نہ کھیل مری بے بسی کے ساتھ
مجبوریوں کی بات چلی ہے تو مئے کہاں ہم نے پیا ہے زہر بھی اکثر خوشی کے ساتھ
چہرے بدل بدل کے مجھے مل رہے ہیں لوگ اتنا برا سلوک مری سادگی کے ساتھ؟
اک سجدہ خلوص کی قیمت فضائے خلد؟ یا رب نہ کر مذاق مری بندگی کے ساتھ
محسن کرم کی لے بھی ہو جس میں خلوص بھی مجھ کو غضب کا پیار ہے اس دشمنی کے ساتھ
محسن نقوی | |
|
MRS-IQBAL
Posts : 75 Join date : 2010-07-28 Location : pakistan
| Subject: Re: منسوب تھے جو لوگ مری زندگی کے ساتھ Sat Jul 31, 2010 1:29 pm | |
| nice ghazal.............................. | |
|