SHAAN
Posts : 89 Join date : 2010-07-31
| Subject: وہ صبح کبھی تو آئے گی Sat Jul 31, 2010 6:33 am | |
| وہ صبح کبھی تو آئے گی
ان کالی صدیوں کے سر سے جب رات کا آنچل ڈھلکے گا جب دکھ کے بادل پگھلیں گے جب سکھ کا ساگر چھلکے گا جب امبر جھوم کے ناچے گا ، جب دھرتی نغمے گائے گی وہ صبح کبھی تو آئے گی مانا کہ ابھی تیرے میرے ارمانوں کی قیمت کچھ بھی نہیں مٹی کا بھی ہے کچھ مول مگر انسانوں کی قیمت کچھ بھی نہیں انسانوں کی عزت جب جھوٹے سکّوں میں نہ تولی جائے گی وہ صبح کبھی تو آئے گی بیتیں گے کبھی تو دن آخر ، یہ بھوک کے اور بیکاری کے ٹوٹیں گے کبھی تو بُت آخر ، دولت کی اجارہ داری کے جب ایک انوکھی دنیا کی بنیاد اٹھائی جائے گی وہ صبح کبھی تو آئے گی وہ صبح کبھی تو آئے گی
| |
|
MRS-IQBAL
Posts : 75 Join date : 2010-07-28 Location : pakistan
| Subject: Re: وہ صبح کبھی تو آئے گی Sat Jul 31, 2010 1:30 pm | |
| BAHUT KHOOB........................ | |
|