PEACE TIME
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.
PEACE TIME

FAMILY & FRIENDS
 
HomeHome  Latest imagesLatest images  RegisterRegister  Log inLog in  

 

 FRY TIKKAY

Go down 
2 posters
AuthorMessage
SHAAN

SHAAN


Posts : 89
Join date : 2010-07-31

FRY TIKKAY Empty
PostSubject: FRY TIKKAY   FRY TIKKAY Icon_minitimeSat Jul 31, 2010 6:25 am


فرائی تکّے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اجزاء ۔

گوشت ، بیف یا مٹن ۔ ایک کلو ۔چربی اور ریشہ نہ ہو ۔
دہی ۔ ایک پاؤ ۔ دہی میں اگر پانی ہو تو کسی چھلنی میں رکھ کر دہی کا پانی نکال دیں ۔
ادرک پسا ہوا ۔ ایک کھانے کا چمچہ ۔
لہسن پسا ہوا۔ ایک کھانے کا چمچہ ۔
کُٹی ہوئی سرخ مرچ ۔ ایک چائے کا چمچہ ۔
پسی ہوئی سرخ مرچ ۔ ایک چائے کا چمچہ ۔
نمک ۔ حسبِ ضرورت ۔
آئل ۔ حسبِ ضرورت ۔
مکس گرم مصالحہ پاؤڈر ۔ آدھا چائے کا چمچہ ۔
کچّا پپیتا ۔ باریک پسا ہوا ۔ دو کھانے کا چمچہ ۔


ترکیب ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوشت کے پارچے بنا لیں جیسے پسندے کے بنتے ہیں آدھے انچ سے زیادہ موٹے نہ ہوں ،گوشت کو دھو کر پانی اچھی طرح نکال دیں ، اب گوشت میں سارے مصالحے آئل کے سوا ملا کر اچھی طرح مکس کر کے 2 گھنٹے کے لیئے رکھ دیں ، اب فرائنگ پین یا توے پر 2 کھانے کے چمچے آئل ڈال کر پھیلائیں اور پھر ایک ایک کرکے پارچے پین یا توے پر ڈالیں ایک بار میں 8 پارچے ڈالیں اب فرائنگ پین کو ڈھانک دیں ،تھوڑی دیر بعد چیک کریں گوشت پانی چھوڑ چکا ہوگا اب پارچے پلٹ دیں ، آنچ بہت تیز نہ ہو ، اسی طرح کچھ دیر بعد پلٹتے رہیں پانی خشک ہونے تک گوشت گل چکا ہوگا اب تیزی کے ساتھ پلٹتے ہوئے جب پارچے سرخی مائل ہو جائیں اور آئل نظر آنے لگے تو تکّے تیار ، اسی طریقے سے سارے پارچے فرائی کرلیں اور گرم گرم فرائی تکّے مزے سے کھائیں ۔

اگر بازار کے تکّہ مصالحہ پیکٹ استعمال کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں ، پیکٹ مصالحے کے ساتھ صرف ادرک لہسن اور دہی استعمال کریں ،اور کچّا پپیتا نہ ملے تو گوشت گلانے کا پاؤڈر حسبِ ضرورت۔
Back to top Go down
MRS-IQBAL

MRS-IQBAL


Posts : 75
Join date : 2010-07-28
Location : pakistan

FRY TIKKAY Empty
PostSubject: Re: FRY TIKKAY   FRY TIKKAY Icon_minitimeSat Jul 31, 2010 1:26 pm

nice recipe



keep sharing
Back to top Go down
 
FRY TIKKAY
Back to top 
Page 1 of 1

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
PEACE TIME :: WOMENS TIME :: COOKING TIME-
Jump to: